6 اگست 2026 - 17:36
اقوام متحدہ کا انتباہ: داعش اب بھی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش مسلسل دباؤ کے باوجود اب بھی عالمی امن اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی دفتر میں معاون سیکریٹری جنرل کے دفتر کی ڈائریکٹر اوگولگرین نیازبردیوا نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے داعش سے متعلق سیکریٹری جنرل کی 23ویں رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

نیازبردیوا نے کہا کہ اگرچہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کی اعلیٰ قیادت متاثر ہوئی ہے اور تنظیم کی مرکزی سطح پر کارروائیوں کی صلاحیت کمزور پڑی ہے، تاہم یہ گروہ اب بھی حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش بدستور کمزور سکیورٹی نظام اور طویل عرصے سے جاری مسلح تنازعات سے فائدہ اٹھا رہی ہے، جبکہ افریقہ کے مختلف حصوں، بالخصوص ساحل (Sahel) کے خطے اور جھیل چاڈ کے گرد و نواح میں اس تنظیم کا خطرہ بدستور سنگین نوعیت کا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha